744

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر طعن سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی سنت ؟

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر طعن سیدناعلی رضی اللہ عنہ کی سنت ؟

انجینئر صاحب کہتے ہیں کہ جو شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کی شہادت باعث بنا اس کے بارے میں آپ کے یہ جذبات ہیں تو جو خاندان یعنی آل امیہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری نسل کے قتل ہونے کا سبب بنااس کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں کیا بیت رہی ہوگی؟

تبصرہ:

مرزا صاحب! آپ نے سارے آل امیہ کو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کا سبب قرار دیا ہےاور آپ نے وضاحت کی ہوئی ہے کہ”آل امیہ سے مراد سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی ہیں” اور یقینا ہیں بھی ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ آل امیہ میں سب سے پہلے صحابہ میں سے سیدنا عثمان،سیدنا امیر معاویہ،سیدنا ابو سفیان اور ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہم شامل ہیں ۔اور آپ بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آل امیہ نے آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید نہیں کیا بلکہ یہ صرف سبب بنے ہیں،آپ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سمیت صحابہ کرام کو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت میں ملوث قرار دے رہے ہیں۔ نعوذ باللہ۔

جب کہ ہم یہ بات کئی مرتبہ بتا چکے ہیں کہ مرزا صاحب کی طر ف سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر جتنے بھی اعتراضات کیئے جاتے ہیں وہ سب بے بنیاد اور فضول ہیں۔

مرزا صاحب ! آپ تو روافض کی گھڑی ہوئی روایات پر اندھا اعتماد کر کے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر طعن کا بازار گرم کرتے ہیں وہ اس طرح کہ آپ کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر منبروں پر لعنت کی بدعت سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ایجاد کیا اس بدعت کو امام عمر بن عبد العزیزرحمہ اللہ  نے ساٹھ سال کے بعد ختم کیا۔اور جب آپ سے اس کی دلیل پوچھی گئی تو آپ نے کہ اکہ یہ تو بہت ساری کتابوں میں ہےلہذا یہ متواتر ہو گئی ہے۔

ہم پہلے بھی کئی بار بتا چکے ہیں کہ اس روایت کو گھڑنےوالا ابو مخنف لوط بن یحییٰ رافضی،دشمن صحابہ ہے،اور آپ نےا س روایت کو صحیح ثابت کرنے کے لیے متواتر کا ڈھونگ رچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.