767

سعد رضی اللہ عنہ کون ہیں؟ان کاسیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں فیصلہ کیا ہے؟

 سعد رضی اللہ عنہ کون ہیں؟ان کا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں فیصلہ کیا ہے؟

مرزا صاحب کہتے ہیں کہ سعدرضی اللہ عنہ کون ہیں؟ سعد کوئی عام آدمی نہیں ،عشرہ مبشرہ ہےاور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد کے علاوہ کسی پر بھی اپنے والدین فدا نہیں کیئے، اب دیکھیں سعد کیا کہہ رہے ہیں۔
مرزا صاحب! آپ کہہ رہے ہیں کہ سعدرضی اللہ عنہ نے یہ کہا ہم نے بتا دیا کہ جو آپ کہتے ہیں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے یہ کہا وہ توثابت نہیں ہےلیکن ہم آپ کوانہیں سیدنا سعدرضی اللہ عنہ کا ایک فتوی سناتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ اگر آپ سیدنا سعدرضی اللہ عنہ کو اتنی فضیلت والا مانتے ہیں تو جو بات ان سے ثابت ہے اس کو کیوں ہڑپ کر جاتے ہیں؟
تاریخ دمشق(59/161)میں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنھمافرماتے ہیں کہ:
ما رأيت أحدا بعد عثمان أقصى بحق من صاحب هذا الباب يعني معاوية
میں نے سیدناعثمانرضی اللہ عنہ کے بعد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر حق کے مطابق فیصلہ کرنے والا کوئی نہیں دیکھا۔
یہ کون کہہ رہے ہیں جو عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں، جن کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرےماں وباپ سعد پر فدا ہوں، جن کے علاوہ کسی کو بھی یہ شرف حاصل نہیں ہواوہ کیا کہہ رہے ہیں ؟ ذرا الفاظ پر بھی تو غور کریں۔اگر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نا انصاف ہوتے تو سیدنا سعدرضی اللہ عنہ کبھی بھی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو انصاف پسند نہ کہتے ۔مرزا صاحب یہ آپ کے لیے اینٹی وینم ہےتاقیامت اس زہر کا توڑ آپ کے پاس نہیں ہے،یہ زہر ہمیشہ آپ کو ڈھستا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.