736

کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے ناراض تھے؟

کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے ناراض تھے؟
مرزا صاحب مصنف ابن شیبہ (37880)حدیث پیش کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے ناراض تھے،ان کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا دل صاف نہیں تھا،باقی جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے لشکر میں لوگ موجود تھے ان کے بارےمیں تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمادیاتھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ تو سارے جنتی ہیں۔
ہم پہلے بھی بتاچکے ہیں کہ یہ روایت ثابت نہیں ہے، یزید بن الاصم کاسیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہےتو مرز اصاحب نے ایک منقطع روایت پیش کی اور وہاں بھی اپنے طرف سے تحریف کرکے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی توہین کرناچاہی۔
یہاں مرز اصاحب نے الفاظ بڑھائے،مرزا صاحب کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ” اور میرے جو مخالفین ہیں جن کو معاویہ نے میرے خلاف ورگلایا، میں ان کے بارے میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ ان کو بھی معاف کرہی دے گاان بچاروں کو تو نہیں پتہ تھا وہ تو شہادتِ عثمان کے مسئلہ میں ان کو استعمال کیا گیا۔”
یہاں بھی یہ الفاظ آپ نےتحریف کرتے ہوئے یہ الفاظ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے کھاتے میں ڈال دیئے” اورجن کو معاویہ نے میرے خلاف ورگلایا، میں ان کے بارے میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ ان کو بھی معاف کرہی دے گاان بچاروں کو تو نہیں پتہ تھا وہ تو شہادتِ عثمان کے مسئلہ میں ان کو استعمال کیا گیا۔”حالانکہ مصنف ابن ابی شیبہ کی اس روایت میں یہ الفاظ بلکل موجود ہی نہیں ہیں، مرز اصاحب! آپ پر یہ لازم ہے کہ آپ یہ الفاظ کسی صحیح سند کے ساتھ ثابت کریں ورنہ اللہ سے ڈر جائیں اورتوبہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.