545

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ منبروں پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر لعنت کرواتے تھے؟

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ منبروں پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر لعنت کرواتے تھے؟
مرزا صاحب نے ہٹ دھرمی بنا پر وہی روایت پیش کردی کہ ساٹھ سال تک منبروں پرلعنت ہوتی رہی اور عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے آکر اس بدعت کو ختم کیا۔
ہم پہلے کئی بار بیان کرچکے ہیں کہ یہ جھوٹی روایت ہے،دنیا میں اس کی کوئی سند نہیں ہے،ایک سند ہے وہ طبقات ابن سعد میں ہےا ور اس کی سند بھی ضعیف ہے، اس کی سند میں ابو مخنف لوط بن یحییٰ رافضی اور دشمن صحابہ ہے ، محدثین نے اس کو کذاب اور حدیثیں گھڑنے والا کہاہے، ہم پہلے بھی بتا چکے تھے کہ یہ روایت ضعیف ہے اور مرزا صاحب اس کو صحیح ثابت نہیں کرسکے، اب بھی ہم کہتے ہیں کہ مرزا صاحب پر یہ لازم ہے کہ وہ اس روایت کی صحیح سند ثابت کریں یا پھر اس جھوٹ سے اعلانیہ طور پر رجوع کریں۔اللہ تبارک وتعالیٰ مرزا صاحب کو توفیق عطافرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.