1,791

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے لعنت کروائی؟

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے لعنت کروائی؟
جھوٹ اور تلبیسات کا پردہ چاک
مرزا صاحب نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی جس کا عنوان یہ تھا کہ حضرت معاویہ اور بنو امیہ کے گورنرز،اس میں انہوں نے اہل سنت کا موقف غلط ثابت کرنے کی کوشش کی اور اپنے موقف کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کی اورمرزا صاحب نے کہا کہ تینوں گروہ دیوبندی،بریلوی اور اہل حدیث یہ سارے کے سارے جھوٹ بولتے ہیں اس روایت میں، جھوٹادفاع کرتے ہیں اور جو میں کہہ رہا ہوں کہ علی رضی اللہ عنہ پر معاویہ رضی اللہ عنہ لعنت کرواتے تھےیا گالیاں دلواتے تھے یہ تحقیق صحیح ہے۔
اس کی جو دلیل مرزا صاحب نے دی ہے اس پر ہم ذراروشنی ڈالتے ہیں۔
سب سے پہلےیہ جو دلیل سنن ابی داود (4648)اس کی سند میں انقطاع ہے، ہلال بن یساف نے عبد اللہ بن ظالم مازنی سے نہیں سنا،شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ اور ہمارے استادِ محترم علامہ غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ بھی اس کو صحیح سمجھتے تھےکیونکہ یہ علت ان کے سامنے نہیں آئی تھی، میں نے جب تحقیق کی تو میرے سامنے یہ بات آئی اور میں نے یہ بات شیخ امن پوری صاحب حفظہ اللہ کے سامنے پیش کی کہ امام نسائی رحمہ اللہ نے (سنن الکبرٰی للنسائی:8135)میں خودفرماتے ہیں کہ اس حدیث کو ہلال بن یساف نےعبد اللہ بن ظالم مازنی سے نہیں سنا، اس میں ایک راوی گرا ہوا ہےاور ان کی یہ بات درست بھی ہے کیونکہ دوسری سند میں ہلال کےاور مازنی کے درمیان ایک مجہول شخص کا واسطہ آتا ہے،لہذا آپ کی یہ پہلی دلیل تو ہوگئی ضعیف، جب یہ روایت ہی منقطع ہے تو آپ کا سارا مقدمہ خود ہی ڈھیر ہو گیا ہے،اب آپ کے لیے یہ لازم ہے کہ آپ اس روایت کی سند کو صحیح ثابت کریں یا اگر آپ انصاف پسند ہیں تو اس جھوٹ سے اعلانیہ رجوع کریں۔
اس سے اگلی کاروائی آپ نے یہ کی کہ آپ نے تحریف کرتے ہوئے ترجمے میں ڈنڈی ماری ، آپ نے ترجمہ کرتے ہوئے کہا کہ” جب معاویہ مغیرہ کو ملنے آیاتو معاویہ نے مغیرہ کو خطبے کے لیے کھڑا کیااور اس نے حضرت علی کے اوپر لعنت کی۔”
ہم کہتے ہیں کہ” لعنۃ اللہ علی الکاذبین”سنن الکبریٰ للنسائی کی اس ضعیف روایت کے الفاظ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
لَمَّا قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْكُوفَةَ أَقَامَ مُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ خُطَبَاءَ يَتَنَاوَلُونَ عَلِيًّا
جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کوفہ آئےتو مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نےکچھ خطباء مقرر کیئے، وہ خطیب جو تھےسیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شان میں تنقیص کرتے تھے(ہم بتا چکے ہیں کہ اس کی سند ضعیف ہےایسی کوئی بات قطعا ثابت نہیں ہے)
الفاظ بلکل برعکس ہیں ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو کھڑا کرنا بلکل ثابت نہیں ہےبلکہ الفاظ یہ ہیں کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نےکچھ خطباء مقرر کیئےاور آپ کا یہ جھوٹ باندھنا کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ وہاں موجود تھےا ور اپنی موجودگی میں سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے لعنت کروائی، استغفرا للہ ۔یہ جھوٹ ہے،اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہو۔
مرزا صاحب کہتے ہیں کہ ہم لوگوں کو انٹرنیشنل نمبرنگ بتاتے ہیں تاکہ لوگوں کو یقین ہو جائے کہ میں صحیح کہہ رہا ہوں۔
جناب کبھی آپ کے مقلدین نے جاکر خود حدیث پڑھی ہوتی تو وہ آپ کو آکر کہتے کہ آپ نے یہ جھوٹ کیوں بولا ہے؟ مرزا صاحب نے جو ترجمہ کیا ہے وہ نہ ہی سنن ابی داود کی روایت میں الفاظ ہیں اور نہ ہی سنن الکبرٰی للنسائی کی روایت میں، روایت بھی ضعیف ہے اور اس میں وہ الفاظ بھی نہیں ہیں جو مرزا صاحب بیان کرتے ہیں اور اتنا بڑا دجل وفریب کرنے کے بعد کہتے ہیں کہ”پتہ چل گیا کہ حضرت معاویہ نے اپنے سامنے حضرت مغیرہ سےیہ لعنت کروائی۔
مرزا صاحب ! ہم نے آپ کا اتنا بڑا آپ کا جھوٹ پکڑ لیا اور آپ بات کرتے ہیں شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کہ میں نے جب ان کو یہ حدیث سنائی تو وہ بیک فٹ پہ چلے گئے۔۔اگر ایسا ہوا ہوتا تو جب ہم نے آپ کا یہ جھوٹ پکڑ لیا ہے تو شیخ صاحب آپ کے اس جھوٹ کو کیسے تسلیم کر تے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.