7,099

دبیلہ پھوڑا اور اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم :

دبیلہ پھوڑا اور اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
مرزا صاحب نے اپنی اسی مجلس میں سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کی حدیث صحیح مسلم میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک غزوہ سے واپسی پر منافقین نے حملہ کیاتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے ساتھ جو لشکر نکلا ہے اس میں بارہ منافق ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی فرمایا کہ ان میں سے جو آٹھ ہیں ان کو دبیلہ نامی مرض پکڑ لے گیااور وہ اسی مرض کی وجہ سے فوت ہوجائیں گے، تو مرزا صاحب کہتے ہیں کہ آپ اپنے علما سے پوچھیں کہ اس دبیلہ نامی پھوڑے سے کتنے اصحاب دنای سے گئے ہیں؟
مرز اصاحب نے تاثر یہ دینے کی کوشش کی صحابہ کرام رضی اللہ عنھم وہ اس پھوڑے کی وجہ سے مرتے رہےا ور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا کہ جن منافقین نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی ہے ان میں سے آٹھ دبیلہ پھوڑے کی وجہ سےمریں گے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مرزا صاحب نے ہمارا مقدمہ خود ہی پیش کردیا، آپ نے خود یہ کہہ دیا کہ دبیلہ پھوڑے سے مرنا اس بات کو لازم نہیں ہےکہ وہ شخص منافق ہے، مثال بھی آپ نے خود بیان کی کہ خارجیوں کی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنے سرمنڈواتے ہونگےلیکن سر کے بالوں کو منڈوانے والا ہر شخص خارجی نہیں ہو سکتا، اسی طرح ہم کہتے ہیں کہ جو بھی دبیلہ پھوڑے سے مرے گاوہ منافق ہوگا یا انہیں بارہ منافقین میں سے ایک ہوگا یہ ضروری نہیں ہے، تو پھر اس کے بعد لوگوں کوصحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے حوالے سے الجھن میں ڈالنے کی کیا ضرورت تھی؟
پھرکہتے ہیں کہ آپ اپنے علما سے جا کر پوچھیں “ان اصحاب کے نام بتائیں جو اس دبیلہ پھوڑے کی وجہ سے فوت ہوئے؟
جب آپ اپنے علما سے پوچھیں گے توان کے منہ سے جھاگ آنی شروع ہوجائے گی اور ان کے کانوں سے دھواں نکلنا شروع ہوجائے گاتو آپ سمجھ لیں کہ وہ آپ کو نام نہیں بتائیں گے۔”
ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہمارے پاس تشریف لے آئیں اور ہمارے سامنے بیٹھ کر آپ ہمیں یہ سوال کریں تو ہم آپ کے سامنے بیٹھے ہیں تو اگر ہمارے منہ میں جھاگ آجائے یا ہمارے کانوں سےدھواں نکل آئےتو پھر سارے لوگ دیکھ لیں گے اور آپ کی بات سچی ہوجائے گی، یا پھر دنیا خود دیکھ لے گی کہ ہمیں کچھ ہوتا ہے یا مرزا صاحب کو؟
ہم آپ سے پوچھتے ہیں کہ کوئی ایک صحیح سندپیش کریں جس میں دبیلہ پھوڑےسے مرنےو الے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کا تذکرہ ہو کہ فلاں صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس دبیلہ پھوڑے کی وجہ سے مراتھا اور وہ منافق تھاتب ہی آپ کا دعوی ثابت ہوگا، ہم آپ سے یہ سوال کرتے ہیں اور اس کا جواب دینا مرزا صاحب پر فرض بھی ہے اور قرض بھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.