1,869

افضل کون؟ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ یا عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ؟

افضل کون؟ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ یا عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ؟
تبع تابعی ابو اسامہ حماد بن اسامہ رحمہ اللہ (الشریعہ للآجری؛2011)سے پوچھا گیا کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی زیادہ فضیلت ہے یاعمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کی ؟تو انہوں نے جواب دیا کہ؛
أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُقَاسُ بِهِمْ أَحَدٌ
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کا مقام اپنی جگہ پر لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کسی بھی شخص سے ان کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ،سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ ودیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کا تقابل کیا جائے تو عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ ان صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے مقابلے میں ایک پاشک بھی نہیں بنتے۔
شرفِ صحابیت کے مقابلے میں کسی کا کوئی شرف بھی کام نہیں آسکتا، دنیا کے سارے شرف ملکر بھی شرفِ صحابیت کے درجے کو کبھی بھی نہیں پہنچ سکتے۔
اہل سنت کا لبادہ اوڑ کرجو نیم رافضی تقیہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ سے آپ کو زیادہ محبت ہے یا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے؟تو ان کی نیم رافضیت کھل کر باہر آجائے گی،یا تو وہ جواب ہی نہیں دیں گے اگر جواب دیں گے بھی تو کیا جواب دیں گے ؟اگر وہ کہیں کہ ہمیں امام عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کی بانسبت سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے محبت زیادہ ہےتو اس کا مطلب یہ ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا مقام بہت زیادہ ہواتو پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر طعن کیوں کرتے ہو؟ جبکہ عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ آپ کے بقول بھی اگر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے مقام سے کم ہیں تو پھر کبھی ان پر طعن کیوں نہیں کی؟ یا پھر آپ سب پر ہی طعن کرنا چھوڑ دیں۔اگر وہ جواب نہیں دیں گےتو ان کی نیم رافضیت کھل کر سامنے آجائے گئ کہ یہ لوگ تو شرفِ صحابیت کو بھی نہیں مان رہےباقی فضائل اپنی جگہ پر،وہ تو شرفِ صحابیت کو بھی وہ مقام نہیں دے رہے جو اہل سنت کے ہاں شرفِ صحابیت کا ہےتو ہمارا ان نیم رافضیوں سے سوال ہے کہ انہیں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے زیادہ محبت ہے یاعمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ سے؟اب ہم دیکھتے ہیں کہ وہ کیا جوب دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.