1,023

درود کے مسنون احکام ومسائل، غلام مصطفی ظہیر امن پوری

درود شریف کے متفرق احکام ومسائل

1          بے وضو اورجنبی مردو عورت،نیز حائضہ اور نفاس والی عورت بھی درود وسلام پڑھ سکتے ہیں۔

2          نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ِبابرکات پر درود شریف جیسے مبارک عمل کو دعا میں وسیلہ بنایا جا سکتا ہے،کیوں کہ دُعا میں نیک اعمال کا وسیلہ قرآن وحدیث کی رُو سے جائز ہے۔

3          کوئی کافر یا بدعتی اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرے،تو بھی درود پڑھا جائے گا، کیوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان عام ہے کہ جس کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ درود نہ پڑھے۔۔۔

4          دورانِ خطبہ جمعہ خطیب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرے،تو سامعین کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  پر درود پڑھنا چاہیے۔

5          کوئی شخص نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر سنے،تو پہلے اپنی نماز کو مکمل کرے،پھر درود پڑھے۔

6          درودِ پاک کے وہ الفاظ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول وماثورہیں،ان کا التزام افضل ہے۔البتہ شرک وبدعت اور مبالغہ سے پاک ایسے الفاظ،جو منقول نہ بھی ہوں،کے ساتھ درود پڑھنا جائز ہے،جیسا کہ سلف وخلف اہل علم کا معمول رہا ہے۔

7          درود پاک کے ثابت شدہ الفاظ کے من گھڑت فضائل بیان کرنا دین سازی اور بدعت ہے۔جو الفاظ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہی نہیں،ان کے فضائل ومناقب بیان کرنا اس سے بھی بڑی بدعت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.