1,030

کیا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر لعنت کرتے تھے؟

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر جھوٹا الزام؛
کیا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر لعنت کرتے تھے؟
جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں کہ سنن ابی داود(4131)بقیہ بن ولید کی بری ترین تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہےاس کو بنیاد بنا کر مرزا صاحب کہتے ہیں کہ شیعہ دوستو!سمجھو یہ کون سی پارٹی ہے کہ جو صحابہ کے بارے میں بکواس کرتی ہے، صحابہ پہ لعنت کر نے والا شیعان معاویہ ہے۔
کہتے ہیں کہ چونکہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ لعنت کرتے تھےتو جو صحابہ پر لعنت کرے گا وہ معاویہ والا ہوگا،ہم بھی جھوٹوں پر لعنت کرتے ہیں اور تاقیامت انہیں چیلنج کرتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے زندگی میں ایک مرتبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ یا اہلبیت علیھم السلام میں سے کسی ایک فرد پر بھی ان کا لعنت کرنا ثابت ہو جائے،ہمیں صرف کوئی ایک صحیح سند کے ساتھ مروی حوالہ پیش کریں کہ جس میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے زندگی میں ایک مرتبہ بھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ یا اہلبیت علیھم السلام میں سے کسی ایک فرد پر بھی ان کا لعنت کرنا ثابت ہو، کوئی ایک روایت باسند صحیح ثابت نہیں ہے کہ جس میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے زندگی میں ایک مرتبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ یا اہلبیت علیھم السلام میں سے کسی ایک فرد پر بھی لعنت کرنا ثابت ہوتا ہو۔اگر ایسی کوئی صحیح روایت نہیں ہے تو پھر جھوٹی روایات جن کے بارے میں یہ لوگ خود بھی کہتے ہیں کہ یہ دین کا بیڑا غرق کرتی ہیں، ایسی روایات کیوں پیش کرتے ہیں؟اب اگرکسی شخص نے لعنت کی ہے اور وہ شخص سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے گروہ میں شامل تھاتو اس سے یہ ثابت وہ جائے گا کہ یہ لعنت سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ خود کرواتے تھے؟ اس طرح تو پھر ناصبی کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لشکر میں قاتلین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی شامل ہوگئے تھےتو کیا اس سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ قاتل سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ہیں؟ معاذا للہ ۔۔سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے گروہ میں لوگوں نے الوہیت علی کا عقیدہ بنا لیا تو کیا اس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو مورد طعن ٹھرایا جائے گا؟اسی طرح سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے گروہ والے کسی بندے نےاگر لعنت کی ہےتو اس سے یہ قطعا ثابت نہیں ہوتا کہ یہ لعنت سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کرواتے تھے، اور یہ مرزا صاحب پر قرض ہے کہ وہ ہمیں اس جھوٹےالزام کی کوئی صحیح سند پیش کریں یا پھر اس سے اعلانیہ طور پر رجوع کریں۔یہ روایت تو ہوگئی ضعیف ثابت،ہم کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی ناموس کو داغدار کرنے کی کوئی کوشش بھی کسی نے اپنی بل میں گھس کر کی ہےتو اللہ کے فضل وکرم سے ہم اس پر بھی تبصرہ کریں گے اور لوگوں کو اس کی بھی حقیقت بتائیں گے ۔ان شاء اللہ۔ابھی تک کسی نے اگر کوئی اعتراض سنبھال کر رکھا ہوا ہے تووہ بھی جلدی جلدی اگل دے تاکہ اس کی حقیقت بھی لوگوں کےسامنے واضح کر دی جائے۔اس کے پاس یہ کہنے کا مجاز نہ رہے کہ ہمار ے پاس تو دلیلیں تھیں، وہ پیش کرے ہم لوگوں کے سامنے اس کی بھی حقیقت کھول کر رکھ دیں گے ۔ان شاء اللہ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.