1,103

حدیث میں تحریف، سیدنا معاویہ اور ان کے گروہ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی ناموس پر حملہ !

حدیث میں تحریف ،سیدنا معاویہ اور ان کے گروہ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی ناموس پر حملہ؟
جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو بتایا گیا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ ہمارے گروہ کے ہاتھوں شہید ہوگئے ہیں توسیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انسان ہونے کے ناطےاس بات کی غلط تاویل کر دی کہ ہم کون سا ان کو قتل کیا ہے؟ ان کوقتل تو انہوں نے کیا ہے جو ان کو ہمارے سامنے لے کر آئے ہیں تو مرزا صاحب نے خیانت سے کام لیتے ہوئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر بہتان لگایااور کہا کہ؛
“جب معاویہ نے یہ تاویل کی تو حضرت علی کو غصہ آیا اور انہوں نے جواب دیا کہ پھر معاویہ کو کہو کہو کہ پھر حمزہ کے قاتل نبی صلی اللہ علیہ وسلم تھے،نہ لے کر جاتےاور نہ حمزہ قتل ہوتا؟”
مرزا صاحب! آپ نے یہ بات سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف جھوٹی منسوب کی ہے،ہم کہتے ہیں کہ دنیاجہاں میں اس کی اگر کوئی ایک صحیح سند ہے تو آپ ہمارے سامنے پیش کریں کہ سیدنامعاویہ رضی اللہ عنہ کی تاویل سن کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ جواب دیا ہوورنہ آپ اس جھوٹ سے توبہ کریں،اگر اس کی کوئی صحیح سند ہے تو ہمیں پیش کریں ہم تو ماننے والے ہیں۔
مزید یہ کہ آپ نے یہاں ایک اور خیانت کی اور اپنی طرف سے الفاظ بڑھادیئے، لوگ تو سمجھ رہے ہیں کہ مصنف ابن ابی شیبہ کی حدیث کا نمبر بتاکرکہہ رہے ہیں کہ” مولا علی نے اپنی فجراور عشاء کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھی اور یہ الفاظ کہےکہ؛اے اللہ ! ان کو تباہ وبرباد کردے ان کی وجہ سے خلافت کا نظام برباد ہورہاہے۔”
اگر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ الفاظ کہیں ہیں تومرزا صاحب آپ پیش کریں کہ اے اللہ! ان کو تباہ وبرباد کردے ان کی وجہ سے خلافت کا نظام برباد ہورہاہے،اور اگر انہوں نے یہ الفاظ نہیں کہے تو آپ ان الفاظ سے اعلانیہ طور پر رجوع کریں۔
آپ ہمیں بتائیں کہ آپ کی یہ بات غلط ہے اور اس پر دلیل یہ ہے،ہم اس پر آپ کا نام لیکر رجوع کریں گےہم تو اپنے شاگردوں کی بھی مان لیتے ہیں،آپ ہماری کوئی ایسی بات پیش توکریں۔اللہ آپ کو توفیق عطافرمائے۔
سیدنامعاویہ رضی اللہ عنہ کےخلاف بولنے کا جواز بنانے کے لیے مرزاصاحب سیدناعلی رضی اللہ عنہ کا ایک قول پیش کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان صحابہ کے خلاف بددعا کی جو ان کے خلاف تھے، دورانِ جنگ ان کے خلاف بددعاکردی۔
ہم کہتے ہیں کہ جنگ کے علاوہ بھی سیدناعباس رضی اللہ عنہ نے سیدناعلی رضی اللہ عنہ کو بہت بُرا بھلا کہہ دیا جیساکہ ہم پہلے کئی بار بتاچکےہیں لیکن اس سے آپ نے کبھی کوئی نتیجہ نہیں نکالالیکن جب سیدنامعاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو آپ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے الفاظ پیش کردیتے ہیں کہ “معاویہ کو برابھلا کہناتو حضرت علی کی سنت ہے”ہم کہتے ہیں کہ لڑائی میں جانیں چلی گئیں یہ تو ایک چھوٹامعاملہ ہے، ظاہر ہے کہ مقابلے میں تھے، دعا کی کہ اللہ! مجھے فتح دے اور ان کو پسپاں کردے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.