450

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور خوارج کا گروہ ایک ہی پلڑے میں؟

سینا معاویہ رضی اللہ عنہ کا گروہ اور جہنمی خوارج ایک پلڑے میں؟
انجینئر محمد علی مرزا صاحب کہتے ہیں کہ “حضرت معاویہ اور سیدنا علی کے درمیان ہونے والی جنگِ جمل، صفین اور نہروان ان تینوں جنگوں کے بارے میں اہل سنت اور اہل تشیع کا موقف ایک ہی ہےکہ مولا علی اپنی تمام جنگوں میں وہ برحق تھے، مخالفین کو غلطی لگی اب اس میں اختلاف ہے، کوئی کہتا ہے کہ وہ غلطی اجتہادی تھی اور کوئی کہتا ہے کہ وہ غلطی جان بوجھ کر کی گئی۔”
یہاں مرزا صاحب نے بہت بڑی خیانت سے کام لیا ہےاور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے خلاف اس طرح کی خیانتیں روافض کرتے رہتے ہیں، کہاں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھااور ان کا گروہ اور کہاں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کا گروہ جو جلیل القدر صحابہ کرام پر مشتمل ہے،ان جلیل القدر صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کا تقابل مرزا صاحب خوارج کے ساتھ کررہے ہیں کہ جن کو نبی کریم نے جہنم کے کُتے کہا ہے، اسلام کے دشمنوں کے ساتھ مرزاصاحب صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کا تقابل کررہے ہیں ۔خوارج کی غلطی کو امت میں سے کسی نے بھی اس طرح اجتہادی غلطی نہیں کہا کہ ان کو ایک اجر ملا ہوتو کیسے مرزا صاحب نے جلیل القدر صحابہ کو خوارج کےساتھ ملا دیا؟ یہ خیانت کی انتہا ہے،صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے حوالے سے لوگوں کو بدظن کرنے کی سازش ہے۔
زبان نبوت سے جنت کی بشارتیں حاصل کرنےو الے عظیم الشان صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اور دوسری طرف جہنم کے کتے خوارج، جن کے بارے میں فرمایا کہ جب خوارج مقابلے میں آئیں تو ان کو قتل کرو، ان کو قتل کرنے کا اجر ملے گاتو ان کےساتھ ملادیا کہ سیدنامعاویہ رضی اللہ عنہ کا گروہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھاکا گروہ کو ایک پلڑے میں شمار کردیا۔نعوذ باللہ ۔
تو مرزا صاحب آپ اللہ سے ڈر جائیں، یہ بہت بڑی جسارت ہے آپ کی، یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی توہین ہے۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ برحق تھے، اہل سنت میں سے کسی کو بھی اس میں کوئی شبہ نہیں ہےباقی جو انہوں نے یہ جو کہنے کہ کوشش کی ہے کہ” کوئی کہتا ہے کہ وہ غلطی اجتہادی تھی اور کوئی کہتا ہے کہ وہ غلطی جان بوجھ کر کی گئی۔”
مرزا صاحب کو یہ بات واضح کر دینےچاہیے کہ اہل سنت میں سے کوئی بھی ایسا ثقہ امام ایسا نہیں ہے کہ جس نے یہ کہا ہوکہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی غلطی بدنیتی پرمبنی تھی، دنیا کی کسی کتاب میں بھی اس طرح کی کوئی بات موجود نہیں ہے، اہل سنت ہمیشہ سے یہی کہتے آئے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ او ران کےساتھی،سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھااور ان کے گروہ میں شامل لوگ ان کی غلطی اجتہادی ہے، ان کے دل بلکل صاف تھے،وہ اپنی طرف سے خود کو بلکل حق پرسمجھتے تھےاسی لیے اللہ تبارک وتعالیٰ ان کو ایک اجر نصیب ضرور فرمائے گا۔اللہ تبارک وتعالیٰ مرزا صاحب کو ہدایت نصیب فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.