696

توہیں‌صحابہ، ایک ناکام کوشش،واقعہ تحکیم کی حقیقت

توہین صحابہ کرام،ایک ناکام کوشش 

واقعہ تحکیم کی حقیقت

ایک واقعہ تحکیم جو لوگوں کے ہاں مشہور ہےجو کہ بلکل من گھڑت ہےاس میں بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی کردارکشی کی گئی ہےکہ سیدنا عمرو بن عاص اور سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنھما دونوں کو فیصل بنایا گیا کہ وہ دونوں فیصلہ کریں گے،طے یہ ہوا تھا کہ دونوں صحابی جس جس کی طرف سے نمائندہ بنے ہیں وہ اپنے اپنے حاکم کو معزول کر دے گا ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو معزول کر دیا گیا اور سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے چالاکی سےسیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو معزول کرنے سے انکار کر دیا۔۔تو اس طرح کی یہ ایک کہانی وداستان سنائی جاتی ہے، یہ بلکل جھوٹ ہے،مرزاصاحب اور جھالوی صاحب کے متبعین سے گزارش ہے کہ اگر دنیا میں اس کی کوئی ایک صحیح سند موجود ہےتو وہ پیش کر دیں۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ واقعہ تحکیم ہواتھا لیکن انہوں نے یہ بیان نہیں کیا کہ وہ کیسے ہوا تھا؟ اور کیا تھا؟بس اتنا کہا ہے کہ اس وقت کچھ لوگوں نے جمع ہو کر دو اشخاص کو جمع کیا تھا کہ اس معاملے میں فیصلہ ہو جا ناچاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.